: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
عراق ،7دسمبر(ایجنسی) عراقی حکومت نے ترکی کو متنبہ کیا ہے کہ وہ عراق میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی فوج کو 48 گھنٹوں میں نکال لے ورنہ اسے تمام ممکنہ آپشنز کا سامنا کرنا ہوگا جن میں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے رابطہ شامل ہے۔ بغداد کا کہنا ہے کہ ترکی کی افواج ٹینکوں اور توپوں سے لیس ہو کر غیر قانونی طور پر عراقی حدود میں گھس آئی
ہے۔ اس سے پہلے ترک وزیراعظم احمد دائود اوغلو نے عراقی ہم منصب کو بھیجے جانے والے ایک خط میں کہا تھا کہ بغداد کے خدشات دور ہونے تک ترکی فوج کو تعینات نہیں کرے گا۔ حیدر العبادی کی دفتر کے جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "ترکی کی افواج کی 48 گھنٹوں میں واپسی نہ ہونے کی صورت میں عراق کو تمام موجودہ آپشنز کے استعمال کا حق حاصل ہے، جس میں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے رابطہ کرنا بھی شامل ہے۔"